10 جون 2013 - 19:30
پاکستان میں جمہوریت آگئی ہے،آمروں کی کوئی گنجائش نہیں، صدر زرداری

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت آگئي ہے اور اب آمروں کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ابنا: وہ پیر کے روز ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
  وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے چھ مرتبہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے۔
پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستان میں آمروں کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے گیارہ مئی کے عام انتخابات میں حقِ رائے دہی استعمال کرنے پر کہاکہ " میں عوام کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ووٹ کے ذریعے اپنی آواز بلند کی" یہ تھے صدر آصف علی زرداری کے الفاظ۔
انہوں نے تقریر کے آغاز میں وزیرِ اعظم نواز شریف کو سربراہِ حکومت بننے پر مبارکباد دی اورکہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ نواز شریف عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
پاکستان کے صدر نے  کہا کہ  انہوں نے پارلیمنٹ کو بااثر بنانے کیلئے کوشش کی اور آرٹیکل  58 ٹو بی کے تحت صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو دیدیئے۔انہوں نے کہا گزشتہ تین عشرے میں آئین کی پہلی بڑی ترمیم بھی کی گئی اور گزشتہ پارلیمنٹ نے اپنا دیرپا کردار ادا کیا۔
آصف علی زرداری نے ملک میں سیاسی مخاصمت کے خاتمے اور مفاہمتی عمل پر زور دیا اور کہا کہ جمہوری قوتیں ایک دوسرے کو چیلنج نہ کریں۔
انہوں نے دہشت گردی کو اہم مسلہ دیتے ہوئے  قوم سے اپیل کی  کہ وہ عسکریت پسندی کیخلاف متحد ہے۔
صدر زرداری نے ڈرون حملوں کو ملکی سلامتی اور سالمیت کیخلاف قرار دیا۔
پاکستان کے  صدر نے مسئلہ کشمیر اور پانی کے مسائل کے حل کیلئے ہندوستان سے مذاکرات پر زور دیا ۔ 
یہ صدر زرداری کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے آخری خطاب ہوسکتا ہے کیونکہ اس سال ستمبر میں ان کی مدت صدارت ختم ہورہی ہے۔
.......
/169